51

ایف آئی اے کا کرنسی کی غیرقانونی خریدوفروخت کرنیوالوں کیخلاف آپریشن،

ایف آئی اے نے اوپن مارکیٹ میں ڈالرزاورپاونڈزکی غیرقانونی خریدوفروخت کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 2 ملزموں کو کروڑوں روپے مالیت کے ڈالر اور پاکستانی کرنسی سمیت گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق 6 ٹیموں نے لاہور میں مختلف مقامات پر چھاپے ،کرنسی ایکسچینج ڈیلرز کا ریکارڈ چیک کیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالرزاور پاونڈزکی غیرقانونی خریدوفروخت کرنے والے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا،ملزموں کے قبضے سے 3کروڑ86لاکھ مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمدہوئی ،

ایف آئی اے نے ریکارڈقبضے میں لےکر2مقدمات درج کر لئے۔ڈپٹی ڈائریکٹرکارپوریٹ کرائم ضیااسلام اورڈپٹی ڈائریکٹر سی بی سی چودھری اشفاق کی نگرانی میں آپریشن ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں