109

وزیرصحت عامرکیانی کاادویات کی قیمتوں میں اضافے کانوٹس

وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔جس پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھرمیں کریک ڈاو¿ن کاآغازکردیااورزائد قیمت وصول کرنے والی کمپنیوں کی 143 ادویات قبضے میں لے لیں ،ڈریپ نے زائدقیمت وصولی میں ملوث ادویات کمپنیوں کوبھاری جرمانے اور پروڈکشن بند کر دیئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔جس پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھرمیں کریک ڈاو¿ن کاآغازکردیا۔ترجمان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق ڈریپ نے 31 دواسازکمپنیوں کیخلاف کارروائی ،ادویات کی زائدقیمت وصول کرنیوالی کمپنیوں کی 143ادویات قبضے میں لے لیں ،ترجمان کا کہنا ہے کہ زائدقیمت وصولی میں ملوث ادویات کمپنیوں کوبھاری جرمانے کئے گئے ہیں اورپروڈکشن بند کردیا گیا۔ڈریپ کی جانب سے صوبائی دفاتر کو مراسلہ جاری کردیاگیا ہے ،مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ سے زائد قیمتوں کے حوالے سے معلومات اکٹھی کی جائیں ۔

وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،قانون شکنوں کیخلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں ،مناسب قیمت پر ادویات کی فراہمی کیلئے حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں