101

امریکہ کا افغان طالبان کے ساتھ مشاورت میں تعاون کرنے پر پاکستان کا شکریہ

امریکہ نے افغان طالبان کے ساتھ مشاورت میں مدد دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ امریکہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کی تفصیلات عوام کے سامنے لے آیا۔ امریکہ نے بتایا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان کے ساتھ مشارتی عمل میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔
امریکہ کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان کی مشاورتی ٹیم کو سفری سہولیات فراہم کیں جس کے بعد افغان طالبان کی ٹیم دبئی پہنچی اور امریکی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کیے جس کے حوالے سے امریکہ نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے بتایا تھا کہ مذاکرات میں دونوں فریقین راضی ہو گئے ہیں اور مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔

زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ چکے ہیں، پاکستان آنے پر انہوں نے آرمی چیف اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے اور انہوں نے پاکستان حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے کہ پاکستان نے امریکہ اور طالبان کے مابین ہونے والے مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں