54

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کاسہرا جونیئر قیادت کے سر ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کاسہرا بہادر جونیئر قیادت کے سر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کارنل یونیورسٹی کے طلبہ نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان اور دیر پا قیام امن کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا ہر شعبے میں اہم کردارہے، نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں۔ پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کاسہرا بہادر جونیئر قیادت کے سر ہے،جونیئر قیادت نے قوم کا حصہ ہوتے ہوئے ملکی ترقی میں اہم کرداراداکیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارنل یونیورسٹی کے طلباوطالبات نے آرمی چیف کاشکریہ اداکیا اور کہا کہ یہ حقیقت ساتھ لے کر جا رہے ہیں کہ پاکستان پر امن اور خوبصورت ملک ہے۔ طلبہ نے اپنے قیام کے دوران لاہور، وادی ہنزہ، پارلیمنٹ ہاﺅس اور اسلام آبادکادورہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں