105

شیخ رشید کا بلاول کے لات مار کر حکومت گرانے والے بیان پر دلچسپ تبصرہ

وفاقی وزیر شیخ رشید نے حکومت گرانے سے متعلق بلاول بھٹو کے دعوے بارے سوال کے جواب میں تالی بجا کر کہا کہ یوں لات مارے گا،میری بلو رانی سے صلح ہے میڈیا لڑوانا چاہتا ہے۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میڈیا مجھے اور بلاول بھٹو کو لڑانا چاہتا ہے لیکن ہماری صلح ہو چکی ہے۔انہوں نے بلاول بھٹو کے حالیہ بیان “حکومت کو لات مار کر گرا دوں گا” کے حوالے سے ایک خصوص تالی بجا کر کہا کہ ” یہ لو اس کی لات”۔

جس پر پریس کانفرنس میں موجود صحافی اور حضرات ہسنے پر مجبور ہو گئے۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ رحیم یار خان میں فریٹ ٹرین کی ڈی ریلمنٹ سے پیش آنے والی مشکلات پر قوم سے دوبارہ معافی مانگتا ہوں،پہلی تحقیقاتی کمیٹی تحلیل کر کے راجہ شوکت کی سربراہی میں نئی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔
انہوںنے کہا کہ مسافر ٹرینوںکی بکنگ 80 سی100 فیصد ہے، ایک ماہ کے لئے گرین لائن اور جناح ایکسپریس میں بچوں کا کرایہ 4ہزار9سو روپے سے کم کرکی3ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

رحمان بابا ٹرین کے ساتھ 15اپریل سے اے کوچزلگانے جارہے ہیں ۔پی ایس او کی ترسیل کے لئے ٹھیکہ مل گیا ہے جس سے ہماری معاشی حالت بہتر ہو گی ۔انہوںنے کہا کہ 27اپریل کو وزیراعظم ایم ایل ون کے معاہدے پر دستخط کریں گے، یہ معاہدہ ریلو ے میں انقلاب برپا کر دے گا ،رائل پام کنٹری کلب کا عدالتی فیصلہ 11اپریل کو آ جائے گا،معاہدے میں ردو بدل کر کے 103ایکڑ زمین کو 143بنا لیا گیا،2013ء سے ایک روپیہ یا ٹیکس ادا نہیں کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ سارے افسروں کو آخری وارننگ دیدی اب وہ رہیں گے یا میں رہوں گا،ہم نے 20فریٹ ٹرینیں چلانی ہے او رہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں،دو دن لاہور میں قیام کیا کروں گا،200 بوگیاں تیار کر رہے ہیں،11فالتو انجن کھڑے ہیں جنہیں استعمال کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ 35ارب روپے پنشن کی مد میں دینے ہوتے ہیں ،کہاں سے دیں گے اب کام کرنا ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ ساتوں ڈویژنوں میں لوکوموٹو اسٹینڈ بائی رکھ رہے ہیں،ٹاپ گریڈ ٹرین جلد چلائیں گے جس میں ہائی ویلیو سیلون لگائیں گے۔ بلوچستان اور سندھ کے ٹریکس کا دورہ کرنے جا رہے ہیں اس میں میڈیا ساتھ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ چھ ماہ میں 15لاکھ لیٹر تیل بچایا اور اب مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے،کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ناکارہ ہے جسے تبدیل کر رہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں