59

بلاول بھٹو نے ٹرین میں میرے بارے میں جو لکھا ہے وہ خواتین کو بتانے کے قابل نہیں

وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے میرے بارے میں جو بھی ٹرین میں لکھا ہے وہ خواتین کو بتانے کے قابل نہیں ہے۔مجھے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آپ وہ سب میڈیا کو دکھاؤ۔تاکہ دنیا کو پتہ چلے کہ بلاول بھٹو نے ٹرین میں کیا لکھا،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر میں وہ سب میڈیا کو دکھاؤں تو انہیں اندازہ ہو گا کہ بلاول نے میرے بارے میں جو بھی لکھا ہے کہ اس پر بلاول بھٹو فٹ ہوں گے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں جہاں بھی جاؤأ أؤں لوگ مجھ سے بلاول بھٹو کے بارے میں پوچھتے ہیں،رات میں امریکی ایمبیسی میں تھا تو کسی نے مجھ سے سیاسی صورتحال کا نہیں پوچھا بلکہ یہ پوچھا کہ بلاول بھٹو کیسے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو اور میری کہی ہوئی سنجیدہ باتوں کو میڈیا پر نہیں دکھایا جاتا لیکن اگر ہم کوئی ایک دوسرے سے متعلق بیان دیں تو وہ فوراَ میڈیا میں آ جاتا ہے۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ دنوں کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب جب بھی شیخ رشید کا ذکر ہو گا تو ہم کہیں کہ شیخ رشید پنڈی کا شیطان ہے اور آپ مجھے سے راولپنڈی کی گٹر لائن کے بارے میں پوچھیں لیکن اس انسان کے بارے میں نہیں پوچھیں۔ بلاول بھٹو کی معذرت کے باوجود اتوارکو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بلو رانی کی فنی خرابی سے باخبر ہوں اور ان کی باتوں کا جواب پانچ تاریخ کو شکر گڑھ میں دوں گا۔
وہ اپنے والد کے اشارے پر چل نکلے ہیں۔بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹٹوئٹر سے جاری اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب ’’لائونگ گواچا‘‘اور لانگ مارچ میں بہت بڑا فرق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں