67

سابق بھارتی اداکارہ کو گوگل میں نوکری مل گئی

سابق بھارتی اداکارہ میوری کانگو کو گوگل میں نوکری مل گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق میوری کانگو نے ہیڈ آف انڈسٹری، انڈسٹری پارٹنرشپ کے طور پر گوگل انڈیا کو جوائن کیا ہے۔ ان کے آفشل لنکڈان پروفائل پر بتایا گیا ہے کہ انہوں نے مارچ 2019ءمیں گوگل میں ملازمت اختیار کی۔ میوری کانگو نے کئی سپرہٹ بھارتی فلموں میں کام کیا۔ تاہم 1996ءمیں بننے والی فلم ’پاپا کہتے ہیں‘ میں انہوں نے ایک یادگار کردار نبھایا تھا جسے آج بھی لوگ سراہتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میوری کانگو کا کہنا تھا کہ ”میں گوگل کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہوں۔ میرا اس انڈسٹری میں 10سال سے زائد کا تجربہ ہے جسے میں گوگل میں ملازمت کے دوران بروئے کار لاﺅں گی۔ میرے لیے یہ ایک بہت بڑا موقع ہے کہ میں ایک انتہائی تجربہ کار ٹیم کے ساتھ کام کروں گی۔ گوگل کے ساتھ شمولیت سے میری پیشہ وارانہ زندگی نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔“ واضح رہے کہ میوری کانگو نے 1995ءمیں فلم ’نسیم‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا جو بابری مسجد کی شہادت کے پس منظر میں بنائی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں