72

حمزہ شہبازنے عورتوں اوربچوں کوڈھال بنادیا ہے،فوادچودھری

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ وقت آگیا ہے کہ سیاست اورجرم میں فرق کریں، کل سے لاہور میں چلنے والے ڈرامے کے مرکزی کردار حمزہ شہباز ہیں ،حمزہ شہبازنے عورتوں اوربچوں کوڈھال بنادیا ہے،نیب افسران کے پاس قانون کی طاقت ہے،نیب طاقت کا استعمال کرنا چاہے توکوئی انہیں نہیں روک سکتا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان پرقرضہ 97ارب ڈالرہے،پیپلزپارٹی اورن لیگ چاہتی ہے قوم کا پیساان کی جیب میں جاتا رہے اورکوئی نہ پوچھیں،جب ان لوگوں پرہاتھ ڈالتے ہیں تویہ جمہوریت کے پیچھے چھپتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حمزہ شہبازکی گرفتاری کیلئے ماڈل ٹاؤن میں آپریشن ہورہا ہے، کل سے لاہور میں چلنے والے ڈرامے کے مرکزی کردار حمزہ شہباز ہیں حمزہ شہباز نے گھرکے بیسمنٹ میں خودکوچھپا رکھا ہے،اصولی طورپرحمزہ شہبازکوگرفتاری دینی چاہیے،پاکستان میں اگرکسی سیاسی فیملی کوریلیف ملا ہے تووہ شریف فیملی ہے،گزشتہ حکومت کا ماڈل ٹاون پر رویہ آپ کے سامنے ہے، ماڈل ٹاون آپریشن جیسے کیا گیاوہاں گولیاں چلائی گئیں،16 افراد شہید ہوئے، ماڈل ٹاون آپریشن میں یہی حمزہ اور ان کے والد شامل تھے ،آج حمزہ کونیب کیس میں گرفتار کرنے گئے تو انہوں نے خودکو بیسمنٹ میں قیدکرلیاہے۔

ان کا کہناتھا کہ شریف خاندان اپنی مرضی اور سہولت کے مطابق چلنا چاہتاہے،ن لیگ اورپیپلزپارٹی بتائے انہوں نے ملک کےلئے کیاکیا؟انہوں نے کہا کہ عوام کا لوٹا گیا پیسہ ہر صورت واپس لایا جائے گا۔فواد چودھری نے کہا کہ گرفتار2افراد نے بیان دیا ہے کہ وہ شریف فیملی کیلئے کام کرتے تھے،شہبازشریف اوران کے خاندان پرالزام ہے کہ انہوں نے بیرون ملک85بلین ارب کی جائیدادبنائی ہے،زرداری صاحب پرپانچ بلین بیرون ملک بھجوانے کا الزام ہے،یہ لوگ یا توپیسے واپس کریں یاجیل جائیں،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی چوری بچانے میں لگی ہوئی ہے،زرداری اورشریف خاندان کی معصوم سی خواہش ہے کہ ان سے کوئی نہ پوچھے،برآمدگی کی بات کرتے ہیں توان کو عوام کے حقوق یاد آتے ہیں،زرداری صاحب پرپانچ بلین بیرون ملک بھجوانے کا الزام ہے،انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب دھمکی اتنی دیں جتنا آپ برداشت بھی کرسکیں،زرداری صاحب پہلے دھمکی دیتے ہیں پھردوڈھائی سال دبئی چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حسن ،حسین نوازپہلے یہاں آکرانٹریودیتے رہے،تحقیقات شروع ہوئیں تو بھاگ گئے،نیب قانون میں پلی بارگین موجود ہے،نواز شریف اورزرداری اس سے فائدہ اٹھالیں،انہوں نے کہا کہ معیشت اورسیاست پرہمارا کنٹرول ہے،ہماری حکومت آئی ایم ایف کے پاس جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں