109

حمزہ شہبازکی گرفتاری کااقدام قانونی ہے،سیاست کی نذرنہ کیاجائے،نیب

قومی احتساب بیورو(نیب)نے کہا ہے کہ حمزہ شہبازقانون ہاتھ میں نہ لیں اور نیب کو گرفتاری دےدیں، حمزہ شہبازکی گرفتاری کااقدام قانونی ہے اس لئے سیاست کی نذرنہ کیاجائے،لیگی کارکن،گارڈزسیاسی رہنماو¿ں کی آشیربادپرماحول خراب کررہے ہیں۔

نیب لاہور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہبازقانون ہاتھ میں نہ لیں اور نیب کو گرفتاری دےدیں، حمزہ شہبازکی گرفتاری کااقدام قانونی ہے اس لئے سیاست کی نذرنہ کیاجائے۔قانون کی نظرمیں تمام ملزمان برابرہیں، حمزہ شہبازکی گرفتاری کے وارنٹ قانونی ہیں،نیب لاہور نے کہا کہ لیگی کارکن،گارڈزسیاسی رہنماو¿ں کی آشیربادپرماحول خراب کررہے ہیں،لیگی کارکن کارسرکارمیں مداخلت کے مرتکب ہورہے ہیں،نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی حالات کے پیش نظررینجرزکوطلب کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں