55

پاکستان میں یکساں نظام تعلیم ہونا چاہئے: سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر سینٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں یکساں نظام تعلیم کو رائج کرکے تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب میں پاکستانی کیمونٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا .

دارلحکومت ریاض میں کنوینئر بزم ریاض اور نامور سماجی شخصیت تصدق گیلانی کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں جب تک نظام تعلیم میں بہتری نہیں لائی جاتی تب تک ترقی یافتہ پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، اس حوالے سے پاکستان بھر میں یکساں نظام تعلیم کو رائج کرکے انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے اور یکساں نظام تعلیم سے امیر اور غریب کے فرق کو بھی مٹایا جاسکتا ہے جس سے ملکی ترقی میں بھی اہم پیش رفت ممکن ہو پائے گی.

اوورسیر پاکستانیوں کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے جھنوں نے ملک وقوم کے لئے گراں قدر خدمات کو سرانجام دی ہیں سماجی رہنما تصدق گیلانی نے کہا کہ دارلحکومت ریاض میں مقیم پاکستانی کیمونٹی سیاسی نظریات سے بالاتر ہوکر مل جل کر رہتی ہے جس نے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ وہ سماجی کاموں کو فروغ دینے کے علاوہ پاک سعودی تعلقات کو بھی بہتر انداز میں آگے بڑھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں