72

حمزہ شہباز کو گرفتار کرنا ہے یا نہیں؟ عدالت نے حکم جاری کر دیا

احتساب عدالت لاہور نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق احتساب عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت نے ان کی گرفتاری کے وارنٹ پر عمل کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم گرفتاری سے متعلق کوئی حکم موجود نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کا موقف ہے کہ عدالت نے نیب سے کہا تھا کہ گرفتاری سے پہلے آگاہ کیا جائے اس لئے نیب کی کارروائی غیر قانونی ہے جبکہ حمزہ شہباز شریف نے اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرواتے ہوئے عبوری ضمانت کی استدعا بھی کر رکھی ہے جس کی سماعت پیر کے روز ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں