66

سعودی ولی عہد نے انسانی ہمدردی کی مثال قائم کردی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حکم پر بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا پاکستانی کو علاج کیلئے فوجی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

گزشتہ 50 برس سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپیل کی تھی کہ وہ بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا ہے اور اگر اس کا علاج نہ ہوا تو وہ جان کی بازی ہار سکتا ہے۔ تارک وطن پاکستانی کی یہ اپیل سوشل میڈیا کے ذریعے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان تک پہنچی تو انہوں نے فوری طور پر اسے ڈھونڈنے کا حکم دے دیا۔ سعودی حکام نے چند گھنٹوں کی تلاش کے بعد پاکستانی شخص کو تلاش کرلیا اور اسے ملٹری ہسپتال میں داخل کرادیا۔ سعودی ولی عہد کے حکم پر اس پاکستانی شہری کا ملٹری ہسپتال میں مفت علاج کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں