66

حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے رینجرز کو کیوں طلب کیا گیا؟

قومی احتساب بیورو کی ٹیم پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے ماڈل ٹاؤن موجود ہے اور معاونت کیلئے رینجرز بھی طلب کرلی گئی ، میڈیا پر لائیو کوریج اور مختلف طرح کے موقف سامنے آنے کے بعد نیب لاہور نے بھی موقف دیدیا اور کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کا اقدام قانونی ہے، نیب کی جانب سے وارنٹ آف اریسٹ پر عملدرآمد اور موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر رینجرز کو طلب کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دنیانیوز کے مطابق نیب لاہور کا کہنا ہےسیاست کی نذر نہ کیا جائے، حمزہ شہباز قانون ہاتھ میں نہ لیں، گرفتاری دے دیں، حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ قانونی اور ہر لحاظ سے قابل عمل ہیں، نون لیگ کے ورکرز اور گارڈ اپنے سیاسی رہنماؤں کی آشیر باد پر ماحول کو خراب کر رہے ہیں اور کار سرکار میں مداخلت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔حکام نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ قانونی ہیں، قانون کی نظر میں تمام ملزمان برابر ہیں، ملزم حمزہ شہباز کو باقاعدہ آگاہ کیا جاتا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور قومی ادارے سے تعاون کرتے ہوئے گرفتاری دے دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں