58

حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے پولیس کی مزید نفری طلب،

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے پولیس کی مزید نفری طلب کرلی اور کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن بھی منگوا لی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے پولیس کے تازہ دم دستے ماڈل ٹاﺅن پہنچ گئے،خواتین پولیس کی بھاری نفری کو بھی بلالیا گیا،پولیس نے لیگی کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن بھی منگوالی ۔پولیس ذرائع کا کہناہے کہ پولیس نیب کے حکم پر تمام تر معاونت فراہم کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں