64

حمزہ شہبازکو گرفتاری دینی ہو گی،شہزاد اکبر

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حمزہ شہبازکو گرفتاری دینی ہوگی،حمزہ شہبازکے پاس ضمانت کاآپشن موجودہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے نیب کی کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہبازکو گرفتاری دینی ہوگی ،حمزہ شہبازکے پاس ضمانت کاآپشن موجودہے۔انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں 2ملزمان کل احتساب عدالت پیش کئے گئے ہیں ، ملازمین کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی،ملازمین نے منی لانڈرنگ کااعتراف بھی کیا،شہزاد اکبر نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی تشریح (ن) لیگ نے نہیں کرنی،رانا ثنااللہ وزیرقانون رہے لیکن انہیں قانون کی سمجھ نہیں،ان کا کہناتھا کہ راناثنااللہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں