70

نوجوان کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کردیا گیا

کوہاٹ کی قبائلی تحصیل درہ آدم خیل میں ایک نوجوان کو پسند کی شادی کرنے پر اینٹیں مار کر قتل کردیا گیا، مقتول نے چند ماہ قبل ایک قبائلی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق جنگل خیل علاقے کے رہائشی کی مسخ شدہ لاش حافظ آباد کے قریب سے برآمد ہوئی جسے انتہائی بے دردی سے اینٹیں اور پتھر مار کر قتل کیا گیا تھا،مقتول کی اہلیہ اپنے اہلِ خانہ کی مخالفت کے باوجود اس سے شادی کرنے کےلیے تیار ہوگئی تھی، جسے انہوں نے اپنی تذلیل سمجھا۔ مذکورہ شخص کے والد نے اپنے بیٹے کے قتل کا الزام میں درہ آدم خیل سے ہی تعلق رکھنے والے قاسم خیل قبیلے کے فضل اکبر کو نامزد کیا۔

بعد ازاں علاقہ پولیس نے قتل کے خلاف مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں