77

ڈاکٹر شہباز گل کی ڈپٹی ڈائریکٹر نیب چوہدری اصغر پر حیریت

حکومت پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نےڈپٹی ڈائریکٹر نیب چوہدری اصغرکے مسلسل گاڑی میں بیٹھے رہنے اور میڈیا سے گفتگو کرنے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر نیب چوہدری اصغر کی سربراہی میں نیب کی ٹیم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کو گرفتار کرنے کیلئے ان کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہیں تاہم ابھی تک دروازہ نہیں کھولا گیا جبکہ ن لیگ کارکنان کی آمد کے باعث رینجرز کو بھی طلب کیا جا چکا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نیب چوہدری اصغر حمزہ شہباز شریف کی رہائش گاہ کے باہر اپنی گاڑی میں بیٹھے رہے جبکہ اس دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی جس پر پنجاب حکومت کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے حیرت کا اظہار کیا۔

شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”حیرت انگیز، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب چوہدری اصغر مسلسل اپنی گاڑی میں بیٹھے ہیں۔ حتیٰ کے گاڑی کے اندر سے میڈیا کیساتھ گفتگو بھی کر رہے ہیں۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں