63

حمزہ شہباز کے سیکریٹری سے نیب ٹیم کے مذاکرات،

قومی احتساب بیورو(نیب) کی ٹیم پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے شہبازشریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹائون 96 ایچ پر موجود ہے اور حمزہ شہبازکے سیکریٹری اور ان کے وکیل عطا تارڑ سے مذاکرات بھی کیے جو ناکام ہوگئے جس کے بعد نیب نے گھر کے اندر داخل ہونے کے لیے سیڑھیاں منگوالی ہیں جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب چودھری اصغر نے کہا کہ حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے آئے ہیں، ساری رات یہاں ہیں ، گرفتار کرکے ہی جائیں گے ، سیڑھیاں منگوالیں۔انہوں نے کہا کہ نیب اپنا کام کرے گا، حمزہ شہبازشریف مت ڈریں، باہر آجائیں، چادر اور چاردیواری کا تحفظ کریں گے ۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب چودھری اصغر نے کہا ہ ے کہ ہمارے پاس حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ موجود ہیں،ہم حمزہ شہبازکو گرفتار کرنے آئے ہیں،حمزہ شہبازکوآمدن سے زائد اثاثہ جات،منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرنےآئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیب ٹیم شہبازشہبازکی رہائش گاہ 96 ایچ ماڈل ٹاؤن پہنچی ہےہمارے پاس حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ موجود ہیں۔ انہوں نے ن لیگ کے وکیل عطاتارڑ اور حمزہ کے سیکریٹری سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ حمزہ شہبازکی گرفتاری کےلیے گھرکے اندر جانے دیا جائے۔

حمزہ شہباز کے سیکریٹری نے کہا کہ ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں اور جمہوری طریقے سےجنگ لڑیں گے،حمزہ شہبازحمزہ شہباز دہشت گرد نہیں جو اس طرح سے گرفتار کیا جائے،حمزہ شہبازہر قسم کی صورتحال کیلیے تیار ہیں،کسی صورت حمزہ شہباز کی گرفتاری ہونےنہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کےکارکنوں کو 96ایچ ماڈل ٹاؤن پہنچنے کی ہدایت کردی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں