65

نامور سیاستدان گرفتاری سے بچنے کیلئے بھاگ رہے ہیں ،ڈپٹی ڈائریکٹر نیب

ڈپٹی ڈائریکٹر نیب چودھری اصغر نے کہا ہے کہ پورا پاکستان دیکھ رہا ہے کہ نامور سیاستدان گرفتاری سے بچنے کیلئے بھاگ رہے ہیں ،ہمارے پاس حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری موجود ہیں ،ساری رات یہاں ہیں ،آج حمزہ شہباز کو گرفتارکرکے ہی جائیں گے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نیب چودھری اصغر نے حمزہ شہباز کی رہائشگاہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا پاکستان دیکھ رہا ہے کہ کس طرح نامور سیاستدان گرفتاری سے بچنے کیلئے بھاگ رہے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو جیلوں سے نہیں گھبراناچاہئے ،جب کوئی سیاستدان جیل جاتا ہے تو سیاسی قد بڑھتا ہے، چودھری اصغرنے کہا کہ احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیراہیں ،حمزہ شہباز کو گرفتاری دینی چاہئے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری موجود ہیں ،ساری رات یہاں ہیں ،آج حمزہ شہباز کو گرفتارکرکے ہی جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرنے آئے ہیں ، یہ دروازہ کھول رہے ہیں نہ اندر جانے دے رہے ہیں ،میڈیا ہماری مدد کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں