79

نیب کا دوبارہ حمزہ شریف کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مگر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے نیب کے وارنٹ گرفتاری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دئیے ہیں اور اس کیساتھ ہی متعلقہ مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست بھی دائر کر دی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حمزہ شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے غیر قانونی طور پر چھاپہ مارا کیونکہ عدالت نیب سے کہہ چکی ہے کہ گرفتاری سے پہلے آگاہ کیا جائے۔ حمزہ شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ نیب کے وارنٹ گرفتاری فوری طور پر معطل کئے جائیں۔

حمزہ شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ سے یہ استدعا بھی کی ہے کہ نیب نے جس مقدمے میں میرے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں ، میں اس میں شامل تفتیش ہو کر ثبوت پیش کرنا چاہتا ہوں لہٰذا عدالت میری عبوری ضمانت منظور کرے، ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف کی درخواست کی سماعت پیر کے روز ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب کی ٹیم نے حمزہ شہباز شریف کو گرفتار کرنے کیلئے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا تاہم وہ گرفتاری کئے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئی تھی جبکہ آج دوبارہ نیب ٹیم ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں