95

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے لیے بڑی مشکل

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکلنے کے بعد اب حکومت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا ۔مقامی اخبار ”روزنامہ جنگ “کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا گیا،ان کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل پر ڈالا گیا۔

وفاقی کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی منظوری دی تھی۔شاہد خاقان عباسی کا نام ایل این جی کیس میں ای سی ایل پر ڈالا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل شہباز شریف کا نام بھی ای سی ایل پر ڈالا گیا تھا جسے عدالتی حکم کے بعد وزارت داخلہ نے چند دن قبل ای سی ایل سے نکال دیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں