86

نیب کا شہباز شریف کے گھر چھاپہ: واقعے کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس جمع

نیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کے لیے مارے گئے چھاپے کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع،توجہ دلاؤ نوٹس مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی خاتون رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری نے نیب کی جانب سے صوبائی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے شہباز شریف کی رہائس گاہ پر چھاپے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس اسمبلی میں جمع کرا دیا ہے ،توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیا یہ درست ہے کہ نیب نے بغیر اطلاع کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے گھر چھاپہ مارا؟کیا نیب نے اپوزیشن لیڈر کو پیشگی اطلاع دی؟کیا قومی احتساب بیورو کے پاس سرچ وارنٹ تھے؟کیا نیب نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی توہین نہیں کی؟اس حوالے سے تمام تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ نیب کی ٹیم نے حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے شہبازشریف کی ماڈل ٹاؤن والی رہائشگاہ میں چھاپہ مارا جس دوران انہیں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور حمزہ شہباز کی سیکیورٹی گارڈز نے نیب ٹیم سے ہاتھا پائی بھی کی بعد ازاں نیب ٹیم واپس روانہ ہو گئی اور اب تھانہ ماڈل ٹاؤن میں حمزہ شہباز اور ان کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں