77

ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے آپریشن کا حکم دے دیا گیا

حکومت کی جانب سے ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے آپریشن کا حکم دے دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کی ہدایت کردی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کرنسی کی تجارت کے حوالے سے قیاس آرائیاں پھیلانے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا اور یہ کارروائی سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے تعاون سے کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں