104

کئی روز کے مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی آگئی

کئی روز تک مسلسل اضافے اور تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں فی تولہ400روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا71ہزار600روپے کا ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا اور یہ تاریخ کی بلند ترین سطح 72 ہزار روپے پر پہنچ گیاتھا۔ دوسری جانب 10گرام سونے کی قیمت میں343 روپے کمی ہوئی جس کے بعد 10گرام سونا61ہزار385روپے کاہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں