78

نیب لاہور حمزہ شہباز کیخلاف مقدمہ درج کروانے تھانے پہنچ گئی

نیب لاہور قائد حزب اختلاف صوبائی اسمبلی حمزہ شہباز کیخلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے متعلقہ تھانے پہنچ گئی ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ نیب لاہور حمزہ شہباز اور گارڈز کیخلاف کارروائی کیلئے تھانے پہنچی ہے ، کار سرکار میں مداخلت اور تشدد کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی جائے گی جبکہ دھمکیاں دینے اور ملزم کی گرفتاری میں رکاوٹ بننے کے الزامات شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ نیب لاہور کی ٹیم حمزہ شہبازشریف کی منی لانڈرنگ سے متعلق الزامات میں گرفتاری کیلئے شہبازشریف کی رہائشگاہ پہنچی تھی جہاں انہیں سیکیورٹی گارڈز نے اندر جانے سے روک دیا جبکہ اس موقع پر ن لیگ کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں وہاں پہنچ گئے اور احتجاج شروع کر دیا ۔نیب لاہور نے صورتحال کو جانچتے ہوئے شہبازشریف کی رہائشگاہ سے واپس جانے کا فیصلہ کیا اور گرفتاری کے بغیر ہی واپس لوٹ گئے جبکہ صورتحال سے متعلق چیئرمین نیب کو بھی آگاہ کیا گیا تاہم بعد ازاں نیب کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں