81

نیب کے افسر کی واپسی سے قبل میڈیا سے گفتگو

ایڈیشنل ڈائریکٹر ویجیلینس اصغر نے کہاہے کہ ہم نے باعزت طریقے سے تعارف کروایا اور بتایا کہ حمزہ بھائی سے ملاقات کرنے کیلئے آئے ہیں لیکن انہوں نے ہمیں گھیر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کی رہائشگاہ کے باہر واپسی سے قبل ایڈیشنل ڈائریکٹر ویجیلینس اصغر نے کہاکہ ہمارے کپڑے پھاڑ دیئے کیا سٹیٹ کے اداروں کے ساتھ ایسے کیا جاتاہے ۔یاد رہے کہ نیب کی ٹیم نے 12 بجے شہبازشریف کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا حمزہ شہبازشریف کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا لیکن سیکیورٹی گارڈز نے اندر جانے سے روک دیا جبکہ اس معاملے پر تلخ کلامی بھی ہوئی ۔

تاہم نیب کی ٹیم نے تقریبا ایک گھنٹہ شہبازشریف کی رہائشگاہ کے احاطے میں گزارا اور صورتحال کو دیکھتے ہوئے واپس جانے کا فیصلہ کیا تاہم جانے سے قبل انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی جس میں انہوں نے تشدد کیے جانے کا الزام عائد کیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں