58

” خدا کا واسطہ ہے یہ کام چھوڑ دیں “ اسد عمر

ملک میں اس وقت مہنگائی کا طوفان ڈیرے ڈالے بیٹھا ہے جس پر تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہاہے تاہم اب وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ خدا کا واسطہ ہے کہ افواہیں پھیلانی چھوڑ دیں ، کبھی کہا جاتاہے کہ آئی ایم ایف نے کہہ دیا ہے کہ ڈالر 180 روپے کا ہو جائے گا اور کسی دن اخبار میں خبر لگ جاتی ہے کہ اسد عمر نے کہہ دیاہے کہ ڈالر 160 روپے کا ہو جائے گا ۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف کو کوئی بھی مطالبہ نہں ہے کہ ایکسچینج ریٹ کیا ہونا چاہیے ،روپے کی قدر میں کمی کا مزید کوئی امکان نہیں لہذا ڈالر خرید کر اپنا پیسہ برباد نہ کریں۔ہماری کیپٹل مارکیٹ میں اس طرز سے سرمایہ کاری نہیں ہو رہی ،پاکستان 300 سے 350 ارب کی معیشت ہے اور دنیا کی معیشت کھربوں روپے کی ہے تاہم ہمیں بھی عالمی مارکیٹ کا حصہ بننا پڑے گا ۔

ان کا کہناتھا کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھائے بغیر روزگار کے نئے مواقع نہیں مل سکتے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ بچتوں کے فروغ میں اپنی صلاحیت سے کم نتائج دے رہی ہے ۔وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ معیشت کی مشکلات کا اندازہ ہے اور معاشی بہتری کے لیےعملی اقدامات کی ضرورت ہے، ہم نے مشکل فیصلے کیے ہیں تاہم اب ہمیں سرکاری سوچ سے نکلنا ہے، روپے کی قدر میں مزید کمی کا امکان نہیں، ڈالر خرید کر اپنا پیسہ برباد نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں