86

سانحہ ساہیوال، ملزم اہلکاروں پر ابھی تک فرد جرم عائد نہ ہوسکی

سانحہ ساہیوال کے گرفتار چھ ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت کے موقع پر وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس مقدمہ کی سماعت انسداد دہشتگردی کے بجائے سیشن کوٹ میں ہوسکتی ہے، انسدادہشت گردی عدالت کے جج نے درخواست پر8 اپریل کو دلائل طلب کرلیے ہیں، درخواست پردلائل کے بعد فیصلہ کیا جائیگا کہ سماعت کس عدالت میں ہوگی۔

وا ضح رہے کہ کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )کے اہلکار ملزمان پر 19جنوری کو لاہور کی فیملی پر فائرنگ کرنیکا الزام ہے جس میں خلیل نامی شخص اس کی اہلیہ، بیٹی اور ایک دوست جاں بحق ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں