138

نیب کا شہبازشریف گھر چھاپہ، سیکیورٹی گارڈز نے کیا کیا ؟

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ نیب کی ٹیم نے حمزہ شہبازشریف کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپہ مارا ہے تاہم سیکیورٹی گارڈز نے انہیں اندر جانے سے روک دیا اور وہاں تلخ کلامی بھی ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی گارڈز نے نیب کی ٹیم کو گھر کے اندر جانے سے رو ک دیا جس پر سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ ان کی تلخ کلامی بھی ہوئی ، 96 ایچ کی رہائشگاہ میں دراصل شہبازشریف اور ان کے بیٹے سلمان شہباز رہتے ہیں تاہم حمزہ شہباز والد سے ملنے کیلئے یہاں آئے تھے ۔ حمزہ شہبازشریف ڈیفنس یا جوڈیشل قالونی میں ہوتے ہیں ۔ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہناہے کہ نیب کے پاس وارنٹ بھی موجود نہیں ہیں اور انہوں نے بغیر اطلاع کے چھاپہ ماراہے تاہم نیب ذرائع کاکہناہے کہ ان کے پاس وارنٹ موجود ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں