82

”فیصل واﺅڈا نے ایک اور شادی کر رکھی ہے“ رانا مشہود کا دعویٰ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماءرانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واﺅڈا نے دوسری شادی کر رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ فیصل واﺅڈا کی علیحدہ پراپرٹیاں نکل آئیں ہیں جو انہوں نے الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کر رکھیں جبکہ علیحدہ شادی بھی نکل آئی ہے۔

یہ سنتے ہی پروگرام کے میزبان بھی حیران ہوئے اور کہا کہ دوسری شادی؟ رانا صاحب ! ذرا اس کی وضاحت کر دیں، جس پر مشہود رانا کا کہنا تھا کہ ہمیں دوستوں نے بتایا ہے کہ فیصل واﺅڈا نے ایک اور شادی کر رکھی ہے جسے انہوں نے قبول بھی کر لیا ہے اور مان چکے ہیں، تو اب یہ سارے دستاویزات اکٹھی کریں اور ایک ہفتے میں ساری چیزیں قوم کے سامنے رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں