77

بلاول کا ایک بار پھر تین وفاقی وزراء پر کالعدم تنظیموں سے رابطوں کا الزم

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر کابینہ کے تین وزراء پر کالعدم تنظمیوں سے رابطے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں فی الفور ہٹانے کا کا مطالبہ کر دیا ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک وزیر کی سوشل میڈیا پر وڈیو بہت وائرل ہوئی، وہ وزیر ایک کالعدم تنظیم سے کہتا ہے جب تک ہماری حکومت ہے آپ کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے، اس قسم کے لوگوں کو نئے پاکستان کی کابینہ میں نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی اپوزیشن کا مطالبہ ہے، ہمیں حکومت کی نیت پر شک ہے، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور غیر سنجیدہ و غیر ذمے دار وزراء کو ہٹا دینا چاہیے۔چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ حکومت کو پہلے انسان پھر حکمران بننا چاہیے،حکومت غریبوں کو مدد دینے کے بجائے معاشی قتل کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں