80

ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکے معاملے میں وزیر اعظم کا بڑا اقدام

وزیر اعظم نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری پر دستخط کرنے سے روک دیا ہے۔

نجی ٹی وی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری روکنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے گورنر پنجاب کو سمری پردستخط کرنے سے روک دیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو تنخواہوں میں اضافے کا بل دوبارہ ایوان میں لانے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ کو عمر بھرکیلئے دی گئی مراعات کے فیصلے پر نظر ثانی کی ہدایت کرتے ہوئے مراعات کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 3 ماہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو عمر بھر کیلئے گھر دینے کا فیصلہ درست نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں