86

وزیر خارجہ نے داخلی اور معاشی امور کے حوالے سے حکومتی سمت کی وضاحت کردی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی افواج اور عام پاکستانیوں کی قربانیوں کی بدولت ہم پہلے سے زیادہ مستحکم اورپر امن ہیں، معاشی اصلاحات ہوں یا داخلی امور حکومت صحیح سمت میں چل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آن ویزے کے اجرا ءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے عمران خان پر اعتماد کیا ہے ، آج پاکستان کی افواج کی قربانیوں کی بدولت اور عام پاکستانیوں کی قربانیوں کی بدولت ہم پہلے سے زیادہ مستحکم اورپر امن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات ہوں یا داخلی امور حکومت صحیح سمت میں چل رہی ہے ، نئی ویز ا پالیسی پر وزیر اعظم اور قوم مبارکباد کی مستحق ہے ،موجودہ حکومت صحیح سمت میں چلنے کا ارادہ رکھتی ہے ،ہم اپنے اعتماد اور دیانتداری سے مل کر نیا پاکستان بنائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں