79

حکومت پہلے انسان بنے پھر حکمران،عوام پس رہے ہیں، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا حکومت پہلے انسان بنے پھرحکمران، عوام پس رہے ہیں، جووزیرکہہ رہےہیں معیشت ترقی کررہی ہے وہ مستعفی ہوجائیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بینظیر بھٹو شہید پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ مہم آج سےشروع کردی ہے، بہت خوش ہوں، ماحولیات کوبہترکرنابہت ضروری ہے، آصف زرداری کےوژن کےمطابق کام کررہےہیں، انھوں نےایک آدمی ایک درخت کی مہم چلائی تھی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےدرخت لگانے میں3 بار گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ توڑا، پارکس، دریاؤں سمیت مختلف علاقوں میں پودے لگائیں گے، کوشش ہے زیادہ سے زیادہ پھل کے درخت لگائیں، سندھ حکومت اور محکمہ وائلڈلائف نے اچھا کام کیا۔

صحافی کے سوال پر چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا شادی سے متعلق سوال کاجواب پریس کانفرنس میں نہیں دوں گا، اگرشادی کاجواب ابھی دیا تو یہ پوری پریس کانفرنس کھاجائے گا۔

ان کا کہنا تھا بھارت میں مودی پالیسی چل رہی ہے، اپوزیشن کو ملک دشمن قرار دو، مودی جیسی پالیسی پی ٹی آئی میں بھی چل رہی ہے، کالعدم تنظیموں کے ساتھ الیکشن ملکر لڑے گئے، 3 وزیر ہیں، ان میں سے ایک نے کالعدم تنظیموں کی حمایت کی اور ایک وزیرنےاسمبلی میں کہا کالعدم تنظیموں کے خلاف بات ملک دشمنی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا اس قسم کی ذہنیت والےلوگوں کونیاپاکستان کی کابینہ میں نہیں ہوناچاہئے، حکومت پہلےانسان بنے پھرحکمران، عوام پس رہے ہیں، حکومت مددکےبجائےمعاشی قتل کررہی ہے، جووزیرکہہ رہےہیں معیشت ترقی کررہی ہے وہ مستعفی ہوجائیں۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا اپوزیشن کوملک دشمن قرار دینا، مودی کی پالیسی کا انداز ہے، حکومت کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں، جعلی جھوٹی جےآئی ٹی رپورٹ کو ہم نہیں مانتے، سپریم کورٹ نے بھی کہا میں بےگناہ ہوں، کسی کےکہنے پر میرانام ڈالاگیا، سپریم کورٹ نےبھی کہا بلاول کانام نکالاجائے۔

انھوں نے مزید کہا بھارت پانی دہشت گردی کرکےپاکستان کاپانی روکتاہے،جب تک ہم ارساکوصحیح نہیں کریں گےاس وقت تک میں بھارت کو کیسے جواب دوں، پانی کےمعاملےکوعالمی سطح پراٹھائیں گے، سندھ میں سیاسی انجینئرنگ کی کوششیں چل رہی ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا دھاندلی کےباوجودہم سےسندھ نہیں چھین سکےتواب سازش کررہےہیں، تمام غیرجمہوری کوششوں کوناکام بنائیں گے، کیس کو سندھ سے راولپنڈی منتقل کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے، کیس توراولپنڈی جارہاہے،میں سمجھتاہوں فیصلہ پہلےسےلیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں