104

ہمیں نیشنل ازم کو ابھارنے کی ضرورت ہے : جنرل زبیر محمود حیات

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ اب سوشل میڈیا کا دور ہے، ہمیں نیشنل ازم کو ابھارنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آئی بی اے کے آڈیٹوریم منعقدہ پاکستانیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے مارچ کے مہینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ 23 مارچ کو قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی، مارچ میں پاکستان بننے کاآغاز ہوا اس لئے یہ مہینہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بات شروع ہی قائد اعظم محمد علی جناح سے ہوتی ہے، پاکستان کا بننا ایک جدوجہد کا نتیجہ ہے اور آج اس کا جھنڈا نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان سب سے مضبوط نظریہ ہے، پاکستان وجود میں آنے کے بعد دنیا میں نئی سوچ نے جنم لیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ قوموں نے بھی غلطیاں کیں ہیں جنگ لڑنے کے باوجود امریکہ افغانستان میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں