63

اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پرسپریم کورٹ کی معاونت کریں،سپریم کورٹ کے ملازمت پیشہ خواتین کوہراساں کرنے سے متعلق کیس میں ریمارکس

ملازمت پیشہ خواتین کوہراساں کرنے سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پرسپریم کورٹ کی معاونت کریں،اٹارنی جنرل کے تجربات سے استفادہ چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ملازمت پیشہ خواتین کوہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عظمت سعیدکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ۔

عدالت نے کہا کہ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پرسپریم کورٹ کی معاونت کریں،اٹارنی جنرل کے تجربات سے استفادہ چاہتے ہیں،عدالت نے کہا کہ معاملہ صوبائی ہے یاوفاقی وکلامل کر حل نکالیں،آئندہ سماعت پرتمام ایڈووکیٹ جنرلزتیاری کےساتھ آئیں۔

جسٹس سجاد علی نے کہا کہ سروسزقوانین میں کوئی چیزہراسگی سے متعلق نہیں،جسٹس عظمت سعید نے کہاکہ اس قانون میں ڈومیسٹک ملازمین کاذکرنہیں کیاگیا۔

عدالت نے کہا کہ عالمی سطح پرڈومیسٹک ملازمین کیلئے ہراسگی کے قوانین موجودہیں،سپریم کورٹ نے سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں