71

شہبازشریف کوگواہوں کے بیانات کی کاپیوں کی عدم فراہمی کیخلاف درخواست

شہبازشریف کوگواہوں کے بیانات کی کاپیوں کی عدم فراہمی کیخلاف درخواست پرنیب نے ہائیکورٹ میں جواب داخل کرادیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں شہبازشریف کوگواہوں کے بیانات کی کاپیوں کی عدم فراہمی کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ۔

درخواست میں کہا ہے کہ احتساب عدالت کو 18 فروری کوبیانات کی کاپی کیلئے درخواست دی، احتساب عدالت نے قانونی جوازکے بغیر درخواست مسترد کردی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ الزامات کا دفاع اورشفاف ٹرائل ہرملزم کا آئینی حق ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ ہائیکوٹ نقول فراہم نہ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قراردے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاکو 20 مارچ کوبحث کیلئے طلب کرلیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں