84

پاک اور بھارت کے درمیان مذاکرات شروع

کرتارپورراہداری پر پاک بھارت مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے، مذاکرات صبح نوسے شام پانچ بجے تک جاری رہیں گے، ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کھولنے کا ایجنڈا لے کر جارہے ہیں، امید ہےبھارت بھی مثبت قدم بڑھائےگا۔

تفصیلات کے مطابق کرتارپورراہداری پر وزارت خارجہ کی سطح پرپاک بھارت مذاکرات شروع ہوگئے، 18 رکنی پاکستانی وفد کی قیادت دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کررہے ہیں۔

پاکستانی اوربھارتی وفود سکھوں کے مقدس مقام کرتارپورصاحب تک بھارتی یاتریوں کی آمد ورفت کھولنے کے سلسلے میں تفصیلات پربات چیت کر رہے ہیں۔

بھارت کے سرحدی علاقے اٹاری میں ہونے والے مذاکرات صبح نوسے شام پانچ بجے تک جاری رہیں گے، مذاکرات میں کرتارپور راہداری کے حوالے سے بات چیت ہو گی ۔

بعد ازاں پاکستانی وفد واہگہ بارڈر پر مذاکراتی پیشرفت سےآگاہ کرےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں