88

نشاط گروپ کے چیف ایگزیکٹو میاں منشا نیب میں پیش

نشاط گروپ کے چیف ایگزیکٹو میاں منشا نیب میں پیش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے نشاط گروپ کے چیف ایگزیکٹو میاں منشا کو بیٹوں سمیت آج طلب کیا تھا لیکن وہ اکیلے نیب میں پیش ہوئے۔

میاں منشا پر الزام ہے کہ انہوں نے لاکھوں پاونڈ سے برطانیہ میں سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب خریدا اور یہ رقم غیر قانونی طور پر پاکستان سے برطانیہ منتقل کی گئی۔نیب نے بھیجے گئے اپنے مراسلہ میں لکھا ہے کہ میاں منشا اور ان کے بیٹے سینٹ جیمز اینڈ کلب کے مالکانہ دستاویزات اور مکمل منی ٹریل کے ساتھ اپنے ہمراہ لائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں