81

عمران خان بطور وزیراعظم ماہانہ کتنی تنخواہ لے رہے ہیں؟ سیلری سلپ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ وزیرا علیٰ پنجاب سے بھی کم ہے یعنی پاکستان کا وزیراعظم اس وقت ایک لاکھ 96 ہزار 979 روپے لے رہاہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تنخواہ 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہے جبکہ وفاقی وزراءکی تنخواہیں اڑھائی لاکھ روپے کے قریب ہے ۔

زمان پارک ہو یا بنی گالہ سکیورٹی خا ردار تار کے اخراجات بھی عمران خان نے خود برداشت کئے۔ 42 لاکھ روپے کی لاگت سے بنی گالہ کی سیکورٹی پروٹوکول کی خاردار تار بھی خود لگوائی۔وزیراعظم ہاوس کے 200 ملازمین کم جبکہ دیگر اخراجات بھی محدود کر دیئے گئے، وزیراعظم کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ 7 ہزار 280 روپے ہے، عمران خان کو مہماندار ی الاو¿نس 50 ہزار، ایڈہاک ریلیف الاونس 21 ہزار 456 روہے، ایڈ ہاک الاونس 12 ہزار 110 روپے، ایک اور ایڈہاک ریلیف 10 ہزار 728 روپے ملتا ہے۔

وزیراعظم کی تنخواہ پر 4 ہزار 595 روپے ٹیکس کٹوتی کی جاتی ہے، سیلری سلپ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو کٹوتی کے بعد ایک لاکھ 96 ہزار 979 روپے تنخواہ ملتی ہے۔

ًٰڑآں

اپنا تبصرہ بھیجیں