97

پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹاس جیت کر بڑا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ سیزن 4کے پہلے پلے آف میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

کراچی کے سٹیڈیم میں سرفراز احمد اور ڈیرن سیمی ٹاس کرنے آئے تو پشاور زلمی نے ٹاس جیت لیا اور کپتان ڈیرن سیمی نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔اس موقع پر سرفراز احمد نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے ،یہاں بڑا سکور کرنے کی کوشش کریں گے ،ہماری کوشش ہو گی کہ 180تک سکور بورڈ پر لگائیں ۔

ادھر ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ باولنگ پہلے کرنے کا مقصد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پر دباو ڈالنا ہے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 170سکور تک قابو کرنا ہدف کے تعاقب کے لیے بہترین ہو گا ۔

واضح رہے کہ آج کے میچ کی فاتح ٹیم فائنل کےلئے کوالیفائی کرجائے گی جبکہ ہارنےوالی ٹیم کوایلیمینٹرٹوکھیلنے کاایک اورموقع ملے گا۔ ایلیمینیٹرون میں کل اسلام آبادیونائیٹڈکاکراچی کنگزسے مقابلہ ہوگا ۔ پلے آف میچزکے لیے نیشنل سٹیڈیم کی باونڈری 65 سے 70 گز تک کردی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں