79

نواز شریف کے دل کا مرض معمولی نہیں پیچیدہ،:ڈاکٹر آصف کرمانی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہاہے کہ نواز شریف کے دل کے علاج کیلئے الیکٹرو فزیا لو جسٹ، کارڈیالوجسٹ ، کارڈیک سرجن ،مکمل کارڈیک بیک اپ اور دیگر طبی شعبوں سے لیس ہسپتال کا ہونا اشد ضروری ہے۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر آصف سعید کرمانی نے کہا کہ نواز شریف کے دل کا مرض معمولی نوعیت کا نہیں بلکہ پیچیدہ ہے،حکومت دانستہ طور پر وقت ضائع کر رہی ہے، حکومت کی جانب سے صحیح علاج میں تاخیر سے نواز شریف کو بار بار انجائنا کی تکلیف ہو رہی ہے جو ان کی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں