88

عبد العلیم خان کو جیل میں کیاکیا سہولیات حاصل

نیب کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کیلئے محکمہ داخلہ نے جیل میں بی کلاس کی منظوری دے دی ۔نجی نیوز چینل کے مطابق محکمہ داخلہ نے جیل خانہ جات کو اس سلسلہ میں باضابطہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔

پاکستان جیل خانہ جات قوانین 1978 کے تحت دی گئی بی کلاس کے تحت قیدی کو بستر، ٹی وی ، اخبار، میز کرسی اور گھر سے کھانے کی سہولیات میسرہوں گی۔نیب نے عبد العلیم خان کو آف شورکمپنی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈپر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں