154

شاہ محمودقریشی کی سیف اللہ نیازی کو چیف آرگنائزر مقرر ہونے پرمبارکباد

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سیف اللہ نیازی کو تحریک انصاف کا چیف آرگنائزر مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور کہا وزیراعظم سمیت پوری پارٹی کو سیف اللہ نیازی پر اعتماد ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سیف اللہ نیازی سے ملاقات کی اور انھیں تحریک انصاف کا چیف آرگنائزر مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔

شاہ محمود قریشی نے سیف اللہ نیازی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا سیف اللہ نیازی ہمارے دیرینہ ساتھی ہیں اور باصلاحیت ہیں ، وزیراعظم سمیت پوری پارٹی کو ان پر اعتماد ہے۔

اس موقع پر سیف اللہ نیازی کا کہنا تھا ذمہ داریاں سونپنے پر چیئرمین اور پارٹی قیادت کا شکرگزار ہوں، پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں