100

گلالئی اسماعیل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گلا لئی اسماعیل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ گلا لئی اسماعیل کا ضبط کیا گیا پاسپورٹ بھی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پاسپورٹ حوالگی سے متعلق 15 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فریقین کو آزادی ہے اس روشنی میں قانون کے مطابق عمل کریں۔

گلا لئی اسماعیل انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور متعدد این جی ایز کی چیئرپرسن ہیں۔ انہیں انٹرنیشنل ہیومینسٹ اینڈ ایتھیکل یونین کے ‘ ہیومینسٹ آف دے ایئر’ ایوارڈ اور شیراک فاونڈیشن کے امن ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں