92

نیب نے ایک بارپھر میاں منشا کوبیٹوں سمیت کل طلب کرلیا

پاکستان سے برطانیہ منی لانڈرنگ کے الزام میں نیب نے صنعت کارمیاں منشا کوتفتیش کےلئے بیٹوں سمیت کل طلب کرلیا، نیب نے باپ بیٹوں کو ہدایت کی ہے کہ لندن میں سینٹ جیمزہوٹل خریدنے کی مکمل منی ٹریل ساتھ لائیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے صنعت کار میاں منشا اور ان کے بیٹوں میاں حسن منشا اور میاں عمر منشا کو تفتیش کے لئے طلب کرلیا اور نوٹس جاری کردیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کوطلبی کے نوٹس 28 مین گلبرگ لاہور کے پتے پر پہنچا دیے گئے اور میاں منشا کے ملازمین نے طلبی کے نوٹس وصول کیے۔

نیب کے مطابق میاں منشا نے لاکھوں پاونڈ سے برطانیہ میں سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب خریدا، ان پر یہ رقم غیر قانونی طور پر پاکستان سے برطانیہ منتقل کرنے کا الزام ہے۔

نیب نے باپ بیٹوں کو ہدایت کی ہے کہ سینٹ جیمزہوٹل اینڈ کلب خریدنے کی مکمل منی ٹریل ساتھ لائیں، اورمالکانہ دستاویزات بھی ساتھ لائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں