75

آج پی ایس ایل کوالیفائر میچ میں باﺅنڈری کتنے میٹر کی ہو گی اور پہلے میچوں میں کتنے میٹر تھی؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فور کا پلے آف مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے جس میں پہلا کوالیفائر پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا.

پلے آف مرحلے میں بلے بازوں کا صحیح امتحان ہو گا اور باﺅلرز کو فائدہ مل گیا ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پلے آف مرحلے کیلئے باﺅنڈریز کی لمبائی بڑھا دی ہے جو اب 70 یارڈ یعنی (تقریباً 64 میٹر) کی کر دی گئی ہے اور آﺅٹ فیلڈ کو بھی سست کر دیا گیا ہے جس کے باعث بلے بازوں کو چھکے اور چوکے لگانے کیلئے جاندار شاٹس کھیلنا ہوں گی۔

اس سے قبل کراچی میں کھیلے جانے والے تمام میچوں کے دوران باﺅنڈری کی لمبائی کہیں 53 یارڈ تھی تو کہیں 57 یارڈ تھی اور سب سے زیادہ لمبائی صرف 60 یارڈ یعنی (تقریباً 54 میٹر) تھی جس کے باعث مس ہٹ پر بھی چھکے چوکے لگ رہے تھے اور بلے بازوں کے بلے رنز اگل رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ رنز بننے کے باعث ہارنے والی ٹیمیں یہ شکورہ کر رہی تھیں کہ باﺅنڈریز کی لمبائی چھوٹی ہونے کے باعث بلے بازوں کو بہت زیادہ فائدہ مل رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ان شکوﺅں اور میچز کو مزید سنسنی خیز بنانے کیلئے باﺅنڈری کی لمبائی میں اضافہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں