70

اپوزیشن میں اتنی طاقت نہیں کہ حکومت کو گرا دے:معروف صحافی صابر شاکر

معروف صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ وہ حکومت کو گرا دے۔ حکومت کو گرانا اپوزیشن کی خواہش ہی ہو سکتی ہے لیکن ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہس پر دم نکلے۔ فرض کریں اگر اپوزیشن حکومت گرا بھی دے تو اس کے بعد اپوزشین کا اگلا قدم کیا ہو گا؟۔

اس لیے اصل مسئلہ حکومت گرانا نہیں بلکہ اصل مسئلہ تو جعلی بنک اکاؤنٹس کیس ان کے گلے پڑا ہوا ہے،اس کے بعد نواز شریف پہلے ہی جیل میں ہیں، حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے خلاف ریفرنس بھی آگئے ہیں۔

اس لیے یہ تمام تو خود ایک شنکجے میں پھنسے ہوئے ہیں یہ حکومت تو نہیں گرا سکتے بلکہ یہ اپنے لیے ریلیف اور بھیک مانگ رہے ہیں۔حکومت کو ان سے کوئی خطرہ نہیں ہے اور نہ ہی اپوزشین حکومت گرا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں