82

عمران خان کے ساتھ مقابلہ کرنا آسان نہیں،وہ فائٹر ہیں:سر ویوین رچرڈز

سرویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ عمران خان سے مقابلہ کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا تھا ، یقین ہے جیسے ٹیم کی کمان سنبھالتے تھے ایسے ملک کو بھی لے کرچلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لیجنڈری ویسٹ انڈین کرکٹر سرویوین رچرڈز نے اپنے بیان میں کہا پی ایس ایل مقامی کھلاڑیوں کوہوم کراﺅڈ کے سامنے کھیلنے کاموقع ہے، گزشتہ سال لاہورمیں میچ کھیلا، پھرکراچی گئے اور اب بھی یہاں ہیں۔

سرویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ کراچی کا ماحول اچھا ہے ،لوگوں کی بڑی تعداد سٹیڈیم کا رخ کرتی ہے، فائنل کا گیم پلان تیار ہے، فائنل سے پہلے اپنا گیم پلان نہیں بتائیں گے، گزشتہ شکست بھول کرآگے بڑھیں گے، کراچی نے بہترین کھیل پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم اب تک اچھی پوزیشن میں ہے، آگے بھی پرفارمنس دے گی، سلام پاکستان اچھا جملہ ہے، کراچی میں کرکٹ کے مداح بھی جوشیلے ہیں، میرایقین ہے اچھے کرکٹرز کسی بھی فارمیٹ میں پرفارم کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے سرویوین رچرڈز نے کہا میری نیک تمنائیں عمران خان کےساتھ ہیں، عمران خان سے مقابلہ کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا تھا، وہ ایک فائٹرکرکٹرتھے، یقین ہے وہ جیسے ٹیم کی کمان سنبھالتے تھے ایسے ملک کوبھی لےکرچلیں گے۔

یاد رہے پاکستان سپرلیگ سیزن فور کے 28ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے شکست دی تھی ،191 رنز کے جواب میں کوئٹہ کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنا سکی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں