110

ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد23مارچ پریڈ کے مہمان خصوصی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 23مارچ کو پاکستان آرہے ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 20ارب ڈالرمالیت کے ایم او یوز سائن کیے ہیں۔

اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں لیڈرز ان پاکستان کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سمٹ میں آنے والے شرکا کا خیر مقدم کرتے ہیں، ایک سال میں پاکستان میں سیاسی سطح پر نمایاں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان بھی ایک نیا معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سعودی عرب کے ساتھ20ارب ڈالر مالیت کے ایم اویوز سائن کیے، یو اے ای کی حکومت نے بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، قطر فوڈ پراسیسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کیلئے تاجر برادری کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں، ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانا ہماری حکومت کی ترجیح ہے، پاکستانی اپنے مستقبل کے بارے میں پرامید ہیں، پاکستانی عوام نے تحریک انصاف کو تبدیلی کیلئے ووٹ دیا،عوام نے روایتی سیاسی جماعتوں کو مسترد کیا ہے، انشا اللہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے-

تیئس مارچ کی تیاریوں سے متعلق وزیر خارجہ نے بتایا کہ یوم پاکستان پر منعقدہ پریڈ کیلئے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 23 مارچ کو بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، جب کہ بحرین کے آرمی چیف، آزبائجان کے وزیر دفاع اور عمان کی اعلی قیادت بھی خصوصی مہمانوں میں شامل ہوگی-

اپنا تبصرہ بھیجیں